Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی اوپی ڈی پرچی کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ

پرچی کی قیمت میں اضافے پرعوام کا ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا
شائع 02 دسمبر 2022 11:24am
تصویر/فیس بُک
تصویر/فیس بُک

پشاورکے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں (او پی ڈی) پرچی کی فیس میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد او پی ڈی کی پرچی 20 روپے سے بڑھا کر40 روپے کردی گئی ہے جبکہ انتظامیہ نے بھی اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

اسپتال ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بہترطبی سہولیات کے لئے اوپی ڈی پرچی کی فیس بڑھائی ہے۔ او پی ڈی کی پرچی کی قیمت میں اضافے پرعوام کا ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا۔

کچھ شہریوں کا موقف ہے کہ سرکاری اسپتال میں مفت سہولیات کی بات کی جاتی ہے لیکن آئے روز کسی نہ کسی میں قیمتیں پھر بڑھادی جاتی ہے۔

بعض شہریوں کی رائے ہے کہ 20 روپے اضافے سے کچھ فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ ایک غریب بھی 40 روپے برداشت کرسکتا ہے۔

peshawar

medicine

Hayatabad Medical Complex

OPD