Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

مولانا طارق جمیل نے فضل الرحمان کے الفاظ کی مذمت کردی

فضل الرحمان نے جلسے میں جانے والی خواتین پرتنقید کی تھی
شائع 02 دسمبر 2022 10:43am

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے مولانا فضل الرحمان کے ان الفاظ کی مذمت کی ہے جو انہوں نے چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں جانے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کہے تھے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اور جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چند روز قبل ایک اجمتماع سے خطاب میں پی ٹی آئی ورکرز کے حوالے سے کہا تھا کہ ”نعوذباللہ ایسے ایسے لوگ جو کہتے ہیں کہ اگر ہماری ماں کے ساتھ زنا کرے گا تب بھی ہم اس کو ووٹ دیں گے، ایسی ایسی نوجوان لڑکیاں جو کہتی ہیں میرا جی چاہتا ہے کہ وہ کسی وقت میرے بیڈروم میں آجائے۔“

مولانا فضل الرحمان کے یہ الفاظ سوشل میڈیا پرپی ٹی آئی سپورٹرزکے مختلف جلسوں میں کی جانے والی بات چیت کے ویڈیو کلپس کے تناظرمیں تھے، تاہم یہ بات حتمی طور پرنہیں کہی جاسکتی کہ یہ تمام ویڈیوکلپس اوریجنل ہی ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے گہری وابستگی رکھنے والے مولانا طارق جمیل نے ردعمل میں اپنی ٹویٹ میں لکھا، ’ایک عالم دین کے لیے(جو علماء اور لوگوں کا مقتدی بھی ہو) اسلامی اور شرعی تعلیمات کے منافی الفاظ کا استعمال بہت ہی نا مناسب ہے۔‘

مولانا طارق جمیل کے مطابق عوامی اجتماعات میں ایسی باتوں سے گریزکرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پرمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات سمیت عام صارفین کی بڑی تعداد نے مولانا کے اس بیان پرانہیں تنقید کانشانہ بنایا تھا جبکہ بہت سے پی ٹی آئی سپورٹرز نے متنازع بیانات کے جوازبھی پیش کیے۔

pti

Fazal ur Rehman

Maulana Tariq Jameel