Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ہے حق ہمارا آزادی‘ ۔۔ عمران خان کو نیا پارٹی ترانہ پسند آگیا

پی ٹی آئی کا نیا ترانہ ابرار الحق نے گایا ہے
شائع 02 دسمبر 2022 10:01am
تصویر: انسٹاگرام/ابرارالحق
تصویر: انسٹاگرام/ابرارالحق

پاکستان تحریک انصاف سے گہری وابستگی رکھنے والے گلوکار اوررہنما ابرارالحق کاپارٹی کیلئے نیا ترانہ عمران خان نے ٹوئٹر پرشیئرکیا ہے۔

’ہے حق ہمارا آزادی‘ کے عنوان سے جاری کیا گیا یہ ترانہ ابرارالحق نے خود ہی گایا اورکمپوزکیا ہے۔

ٹوئٹرپرترانہ شیئرکرنے والے چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا، ’ابرارالحق ایک مرتبہ پھرحقیقی آزادی کے حوالے سے ایک شاندارترانہ لائے ہیں۔‘

گانے کی شاعری خاصی انقلابی قسم کی ہے جس کی ویڈیو میں عمران خان کی مختلف جلسوں اور دیگرمواقع پرکی جانے والی تقاریرکے ویڈیوکلپ شامل کیے گئے ہیں جو گانے کی شاعری سے بھی مکمل مطابقت رکھتے ہیں۔

دو منٹ 48 سیکنڈزدورانیے کے ترانے کی میوزک ویڈیومیں پی ٹی آئی سپورٹرزکی بھی بھرپور موجودگی دیکھی جاسکتی ہے۔

عمران خان نے ترانے کو سراہتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ، “صحیح معنوں میں آزاد قومیں ہی اوپراٹھنےاوراقبال کا شاہین بننےکیلئےاپنی بےپناہ انسانی صلاحیتیں بروئے کارلاتی ہیں۔’

اس سے قبل حقیقی آزادی مارچ کے آغاز پر سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ’سارے نکلو پاکستان کے لیے‘ کے عنوان سے ترانہ گایا تھا۔

pti

imran khan

Abrar ul Haq

Hai Haq Hamara Azaadi

PTI Anthem