وزیراعلیٰ پنجاب کی یو اے ای کے صدر، سفیر کو انکے قومی دن پر مبارکباد
متحدہ عرب امارات نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، پرویز الٰہی
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور سفیر کو ان کے قومی دن پر مبارکباد دی ہے۔
پرویرالٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ آج 2 دسمبر کے دن متحدہ عرب امارات اپنا قومی دن منا رہا ہے اسی دن 1971 میں ابوظہبی، دبئی، عجمان، العین، شارجہ اور ام القوین نے متحد ہو کر ایک ملک بنایا تھا۔
UAE
Chaudhry Pervaiz Elahi
UAE Ambassador
مقبول ترین
Comments are closed on this story.