Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بينظيرانکم سپورٹ پروگرام میں خواجہ سراؤں کی شمولیت کیلئے پالیسی منظور

ٹرانسجینڈر پالیسی بنا کران کومستحقین میں شامل کرنا حکومت کا اک بڑا اقدام ہے، شازيہ مرى
شائع 02 دسمبر 2022 09:01am

بينظيرانکم سپورٹ پروگرام نے کفالت پروگرام میں خواجہ سراؤں کی شمولیت کیلئے پالیسی کی منظوری دے دی، وفاقى وزيرشازيہ مرى نے کہا ٹرانسجینڈر پالیسی بنا کران کومستحقین میں شامل کرنا حکومت کا اک بڑا اقدام ہے۔

چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے اسلام آباد میں بی آئی ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 56 ویں اجلاس کی صدارت کی، جس میں سیکریٹری بی آئی ایس پی یوسف خان سمیت نادرا، وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور خزانہ کے اعلی سطحی نمائندے اوربی آئی ایس پی کے اعلی افسران شریک تھے۔

اجلاس نے بی آئی ایس پی کے مستحقین میں نقد رقم کی تقسیم کے نئے طریقہ کارکی منظوری دی جبکہ اجلاس میں خواجہ سراؤں کو بی آئی ایس پی کے کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔

وفاقى وزير شازیہ مری نے ٹرانس جینڈر پالیسی کی منظوری کو موجودہ حکومت کی ایک اہم کامیابی قراردیا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران پر زور دیا کہ وہ اس پسماندہ کمیونٹی کو متحرک کرنے کے لیے اپنےمحکمے اور اثر و رسوخ کا استعمال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں خواجہ سرا اس پالیسی سے مستفید ہوسکیں۔

انہوں نے کہا وزیراعظم کے فلڈ ریلیف پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 28 لاکھ خاندانوں میں 70 ارب روپے کی نقد امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔

بى آئى ايس پى کے ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز بڑھانے کا پروپوزل خزانہ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا اور بلوچستان کے پانچ اضلاع کو اپگریڈ کرنے، اورآزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں ادارے کے اسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔

benazir income support program

Shazia Marri