Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محل کے بند دروازوں کے پیچھے چھپی برطانوی جوڑے کی داستان

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی نیٹ فلیکس ڈاکیومنٹری کا ٹیزر ریلیز
شائع 02 دسمبر 2022 12:11am

ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل برطانوی شاہی خاندان کی اندرونی کہانی سامنے لانے کیلئے تیار ہیں ۔

برطانیہ کے شاہی خاندان کو خیرباد کہنے والے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی نیٹ فلیکس ڈاکیومنٹری کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا جس کے ذریعے برطانوی شاہی خاندان کے راز افشا کیے جانے کا امکان ہے۔

شہزادہ ہیری سے ڈاکیومنٹری سے متعلق سوال کیا گیا کہ آپ یہ دستاویزی فلم کیوں بنانا چاہتے تھے؟

اس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو نہیں معلوم برطانوی شاہی خاندان میں بند دروازوں کے پیچھے کیا چل رہا تھا اور مجھے وہ سب کچھ کرنا تھا جو میں اپنی فیملی کو بچانے کے لیے کر سکتا تھا۔

دستاویزی فلم کا ٹریلر 50 سیکنڈز پر مشتمل ہے جس میں ڈرامائی میوزک کے ساتھ ہیری اور میگھن کے انٹرویو کی ایک جھلک بھی شامل ہے۔

گزشتہ برس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے نیٹ فلکس کے لیے اپنی پہلی دستاویزی سیریز بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن یہ سریز کب ریلیز ہوگی اس کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

Meghan Markle

Prince Harry