Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سونا غریبوں کے ساتھ ساتھ امیروں کی پہنچ سے بھی دور۔۔۔
شائع 01 دسمبر 2022 07:43pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں جمعرات کو سونے کی قیمت تاریخی عروج پر پہنچ گئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق کراچی کی جیولری مارکیٹ میں 24 قیراط عمدہ سونے کی قیمت 1150 روپے اضافے سے 1 لاکھ 62 ہزار 750 روپے فی تولہ ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 329 روپے اضافے سے 1 لاکھ 39 ہزار 532 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 ڈالر کمی سے 1 ہزار 780 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کی خالص چاندی کی قیمت بھی 30 روپے فی تولہ اضافے سے 1770 روپے فی تولہ ہو گئی۔

karachi gold rates

Bullions

Gold rates Pakistan