Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پارلیمانی لیڈر مقرر

علی خورشیدی سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی پارٹی لیڈر مقرر
شائع 01 دسمبر 2022 07:21pm
رکن صوبائی اسمبلی رعنا انصار
رکن صوبائی اسمبلی رعنا انصار

سندھ اسمبلی نے ایک اور تاریخ رقم کردی، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایم کیو ایم پاکستان کی ایک خاتون رعنا انصار کو پارٹی کی پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اجلاس کے دوران اعلان کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار کو اپنی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر مقرر کیا گیا ہے، اور یہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی خاتون کو پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پارلیمانی پارٹی کے نئے رہنماؤں کا فیصلہ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

پارٹی نے رکن صوبائی اسمبلی علی خورشیدی کو سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی پارٹی لیڈر بھی مقرر کیا۔

محترمہ انصار کنور نوید جمیل کی جگہ لیں گی، جو صحت کے مسائل کی وجہ سے گزشتہ پانچ ماہ سے زیادہ عرصے سے بیمار اور غیر فعال ہیں۔

Sindh Assembly

MQM Pakistan

Parliamentary Leaders

Rana Ansar