Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیری رحمان دنیا کی 25 بااثر خواتین میں شامل

فہرست میں ٹینس اسٹار سرینا ویلیمز اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ بلی ایلش کے نام بھی شامل ہیں.
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2022 07:55pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دنیا بھر کی 25 بااثر خواتین کے نام جاری کردئے ہیں، جن میں پاکستان کی وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

شیری رحمان نے گزشتہ ماہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے کوپ 27 کے اجلاس میں پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور طاقتور ملکوں کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کا ازالہ کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے اپنے دلائل سے اقوام عالم کو اپنی بات سننے پر مجبور کیا۔

فہرست میں ٹینس اسٹار سرینا ویلیمز اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ بلی ایلش کے نام بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب کوپ 27 کی کامیاب سفارت کاری سے متعلق تقریب سے خطاب میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کامیاب سفارت کاری پر متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے خطاب میں شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت اور رہنمائی میں یہ سب ممکن ہوا، پاکستان کو حالیہ سیلاب سے شدید نقصان ہوا، پاکستان نے نقصانات کیلئے قائم فنڈزکیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ متاثرہ ممالک ترقی یافتہ ممالک سے تعاون چاہتے ہیں، لاس اینڈ ڈیمج ایجنڈہ 30 سال سے زیربحث تھا، اس ایجنڈہ کی تکمیل اب ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہت سے خطے موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہورہے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کو ہلاکتوں کا سبب بننے نہیں دیا جاسکتا، آئندہ دہائی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے فیصلہ کن ہے۔

شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ موسمیاتی تبدیلی کیلئے پوری دنیا کو مل کر کام کرنا چاہئے۔

Sherry Rehman

Financial Times

most influential women of 2022