Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، بدترین دھلائی کے بعد ثقلین مشتاق کی تاویلیں

ناکامی میں تین عوامل شامل ہیں، ثقلین مشتاق
شائع 01 دسمبر 2022 05:20pm

انگلش بلے بازوں کے ہاتھوں پاکستانی بولرز کی بدترین دھلائی کے بعد پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ انگلینڈ بہت اچھا کھیلا، ہم نے پلان کے مطابق بولنگ نہیں کی، پچ کا مسلئہ بھی تھا، تینوں عوامل شامل ہیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ آج کا دن انگلینڈ کیلئے تو بہت اچھا رہا، انگلینڈ کے شائقین بہت خوش ہوئے، آسٹریلیا کے خلاف فروری میں بھی یہی پچ تھی، میرے خیال سے پچ تھوڑی بہتر ہونی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے بہترین بالرز ہیں۔ شاہین انجری کا شکار ہے، محمدعلی، حارث رؤف سارے اچھے لڑکے ہیں، جو دستیاب بہترین کھلاڑی ہیں وہی میدان میں ہیں۔

rawalpindi test

Pak vs Eng test

Saqlain Mushtaq