Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کی درگت کے ساتھ ورلڈ ریکارڈ بھی بنا ڈالا

انگلینڈ نے پاکستان میں آسٹریلیا کا 112 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
شائع 01 دسمبر 2022 05:10pm

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کھیل کے پہلے دن سب سے زیادہ رنز بنا کر آسٹریلیا کا 112 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک دن میں 500 سے زائد رنز بنائے ، آخری بار آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف 494 رنز بنائے تھے۔

ایک دن میں چار سینچریاں بنانے کا اعزاز بھی انگلینڈ نے اپنے نام کرلیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بارکسی ٹیم نے پہلے روز 500 رنز اسکور کئے ہیں۔

انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز اسکور کئے اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بولرز کی درگت بنادی۔

انگلینڈ کے چار کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سنچریاں داغ دیں۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے ڈیبیو پر دو، حارث رؤف اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 462 کے اسکور پر گری تھی۔ اولی پوپ 108 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ 235 کے اسکور پر گری اور زیک کرالی 122رنزبنا کرپویلین لوٹے، جبکہ پہلی وکٹ 233 رنز پر گری اور بین ڈکٹ 107 رنزبنا کر زاہد محمود کا شکار بنے۔

world record

Pak vs Eng test

500 Runs