Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم سے وزیر مملکت کی ملاقات، حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے بریفنگ

پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے، وزیراعظم شہباز شریف
شائع 01 دسمبر 2022 01:50pm
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف وزیرمملکت خارجہ امور حنا ربانی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو- اے پی پی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف وزیرمملکت خارجہ امور حنا ربانی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو- اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر مملکت نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے، پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہرممکن حمایت جاری رکھے گا۔

PMLN

Shehbaz Sharif

PPP

hina rabbani khar