Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نومبر کی آخری رات کراچی والوں کو سرما کا پتہ دے گئی

شہرقائد میں گزشتہ رات سرد ترین رہی
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2022 01:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں گزشتہ رات ماہ نومبر کی آخری شب سرد ترین رہی۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب کم از کم درجہ حرات گیارہ اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13سے 15ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30سے32ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا اور شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

karachi

karachi weather

Met Office