Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ

گھریلو سلنڈر 139 روپے مہنگا ہوگیا، نوٹی فکیشن
شائع 01 دسمبر 2022 12:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے کلو اضافہ کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فی کلو قیمت 216 روپے ہوگئی ہے، گھریلو سلنڈر 139 روپے اور کمرشل سلنڈر 535 روپے مہنگا ہوگیا۔

جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2548 روپے کا ہوگیا جبکہ کمرشل سلنڈر 9804 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ نومبر میں ایل پی جی گھریلو سیلنڈرکی قیمت 2409روپے 16 پیسے تھی

OGRA

Federal govt

Notification