Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں نئی فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی

راج کمار ہیرانی نے فلم کی مختلف لوکیشن پر عکسبندی کی۔
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2022 12:28pm
شاہ رخ خان
شاہ رخ خان

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے نئی آنے والی فلم ڈنکی کی سعودی عرب میں شوٹنگ مکمل کر لی۔

بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان دو ہفتے قبل سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں انہوں نے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی نئی فلم ڈنکی کی مختلف مقامات پرعکسبندی کی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں فلم کی شوٹنگ کو شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے سعودی وزارت حکومت اور وزارت ثقافت کا شکریہ ادا کیا۔

ڈنکی 2023 میں ریلیز کی جائےگی۔

Saudia Arabia

Bollywood

Shahrukh Khan