Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

’غریب کے منہ سے نوالا چھیننے والوں کو آئندہ الیکشن میں تاریخی شکست ہوگی‘

مارچ میں عوام کو 150 روپے فی لیٹر پٹرول مل رہا تھا، ترجمان پنجاب حکومت
شائع 01 دسمبر 2022 10:33am
مسرت جمشید چیمہ (فوٹو:فائل)
مسرت جمشید چیمہ (فوٹو:فائل)

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں 120 ڈالر فی بیرل والا پیٹرول عوام کو 150 روپے فی لیٹر مل رہا تھا لیکن اب 85 ڈالر فی بیرل والا پیٹرول 224 روپے میں مل رہا ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کا فائدہ عوام تک نہ پہنچانا کرپشن کی زندہ مثال ہے۔ مارچ میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول 120 ڈالر فی بیرل تھا جو اب کم ہو کر 85 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارچ میں عوام کو 150 روپے فی لیٹر پٹرول مل رہا تھا اور اب 224 روپے میں مل رہا ہے۔ اسحاق ڈالر نے آنے سے پہلے بہت میڈیا کیمپین کی کہ وہ آ کر معیشت میں انقلاب لآئیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈالر اور انکی 2 نمبر ٹیم ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لے آئی ہے۔ غریب کے منہ سے نوالا چھیننے والوں کو آئندہ الیکشن میں تاریخی شکست ہوگی۔

pti

Punjab Govt

Musarrat Jamshed Cheema