Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز اور مریم سمیت شریف خاندان لندن واپس پہنچ گیا

دس دن قبل مین لینڈ یورپ روانہ ہوئے تھے
شائع 01 دسمبر 2022 12:33am
فائل
فائل

میاں نوازشریف اور مریم نواز بدھ کو واپس لندن پہنچ گئے۔ خاندان کے خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شریف فیملی جنیوا سے ہیتھرو ائرپورٹ کے ذریعے لندن واپس آئی۔

نواز شریف، مریم نواز اور شریف خاندان کے دیگر افراد 20 نومبر کو مین لینڈ یورپ روانہ ہوئے تھے جس کا مقصد سیرو تفریح بتایا گیا جب کہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ نواز شریف معالجین سے ملیں گے۔ ایک اطلاع یہ تھی کہ نواز شریف اپنے ویزے کی درخواست کی شرائط پوری کرنے کے لیے برطانیہ سے باہر جا رہے ہیں۔ کیونکہ برطانیہ کے اندر رہتے ہوئے ویزے میں توسیع نہیں کرائی جا سکتی۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz