Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ کے میچ کے دوران کیوں جھومنے لگیں؟

نورا فتیحی پہلی بھارتی فنکار ہیں جو فیفا کے آفیشل میوزک ویڈیو کا حصہ بنیں
شائع 30 نومبر 2022 10:25pm

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کا جنون دنیا بھر میں سر چڑھ کربول رہا ہے ایسے میں بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی گراونڈ میں نظر آئیں ۔

نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پرتگال اور یوراگوئے کے درمیان میچ کے دوران گراؤنڈ میں موجود تھیں۔

اس موقع پر فیفا کے آفیشل ترانے پر نورا فتیحی خود کو روک نہ سکیں اور جھوم اٹھیں، انہوں نے اس پر رقص کیا اور بے حد خوش نظر آئیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں نورا فتیحی نے لکھا کہ وہ لمحہ جب آپ اسٹیڈیم میں اپنی ہی آواز سنتے ہیں، یہ بالکل ایک خواب کی طرح تھا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور کبھی کسی کو یہ نہ کہنے دیں کہ آپ نہیں کر سکتے، بہت سے لوگ شروع میں مجھ پر ہنسے تھے لیکن میں آج اس مقام پر ہوں اور یہ تو ابھی شروعات ہے۔

FIFA World Cup 2022

Nora Fatehi