Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بلاول بھی ابّو سمیت مریم کے ہمسائے میں محل خرید کر شفٹ ہو جائیں گے‘

اب نقل تو کرلی لیکن لوگ کہاں سے آنے تھے، فواد چوپدری
شائع 30 نومبر 2022 10:10pm
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کا بلاول بھٹو کے خطاب پر رد عمل سامنے آیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں بلاول بھٹو کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ پیپلز پارٹی نے یوم تاسیس کے موقع پر پی ٹی آئی کی طرز پر بڑی اسکرین لگائی گئیں، اب نقل تو کرلی لیکن لوگ کہاں سے آنے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ بیانیے کے بحران کا شکار ہے، پی ڈی ایم کے نام پر چوں چوں کا مربع بنا تو دیا گیا، اب نومولو دقیادت پی ٹی آئی کے سامنے کھڑی نہیں ہو رہی ہے۔

فواد چاہدری نے وزیر خارجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گھٹیا گفتگو سے آپ ووٹ نہیں بنا سکتے، اس گفتگو کے علاوہ آپ کے پاس کچھ نہیں، صرف انتخابات کی دیر ہے اور بلاول بھی ابّو سمیت مریم کے ہمسائے میں محل خرید کر وہیں شفٹ ہو جائیں گے۔

pti

PDM

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Fawad Chaudhary