Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کترینہ کیف کے بعد حمائمہ ملک کا بھی ’دل یہ پکارے آجا‘

گزشتہ کئی دنوں سے عائشہ نامی لڑکی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے
شائع 30 نومبر 2022 09:03pm

وائرل ڈانس ویڈیو ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ نے شوبز ستاروں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں وہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کر رہی تھی ۔

ویڈیو ایسی وائرل ہوئی کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سمیت متعدد سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ اب اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی اس ویڈیو پر اپنا رنگ جمایا ۔

اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنی مینیجر کے ساتھ اس گانے پر اپنے اندازمیں روبوٹک ڈانس کیا ۔

یاد رہے کہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں عائشہ کے شہرت میں اضافہ ہوا، وہیں انسٹاگرام اور ٹک ٹاکر پر ان کے تین لاکھ فالوورز بھی بڑھے۔

ندا یاسر کے مارننگ شو میں عائشہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بچپن کی دوست کی شادی کے موقع پر وہ ڈانس کیا تھا جبکہ ان کی پہلے سے کوئی تیاری بھی نہیں تھی، اچانک شادی کی تقریب میں مذکورہ گانا چلاکر ان سے ڈانس کی فرمائش کی گئی۔

عائشہ نے بتایا کہ دلہن میری دوست تھی اس لیے انہیں ڈانس کرنا پڑا، لیکن انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ ان کی ویڈیو وائرل ہوجائے گی۔

Viral Video

Katrina Kaif

Humaima Malick

Mera dil yeh pukare aja