Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیراعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان انتقال کر گئے

مرحوم گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے
شائع 30 نومبر 2022 08:02pm
لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی۔ فوٹو — فائل
لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی۔ فوٹو — فائل

پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی کراچی میں انتقال کرگئے۔

اکبر لیاقت علی خان گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت علی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مرحوم کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن اللہ پاک کو یہی منظور تھا۔

مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کی ڈی کمشنر شرقی کو مرحوم کی تدفین کے انتظامات کے لئے ورثاء کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

karachi

liaquat ali khan

akbar ali khan