Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اگلا سال بلاول کے وزیراعظم بننے کا سال ہے‘

پاکستان کےعوام کیلئے وزیراعظم بلاول بھٹو ہی ہیں، مراد علی شاہ
شائع 30 نومبر 2022 06:36pm
Only PPP is struggling for people’s rights : Murad Ali Shah | Aaj News

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ہی قوم کے وزیراعظم ہیں، آئندہ سال یوم تاسیس پر بلاول بھٹو بطور وزیراعظم عوام سے خطاب کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 55ویں یومِ تاسیس کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 55 سال پہلے پارٹی قائم کی اور پارٹی کا نام عوام پر پاکستان پیپلز پارٹی رکھا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد بینظیر بھٹو نےعوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھی، صرف پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے جلسے کیلئے کراچی کا انتخاب کیا، پاکستان کےعوام کیلئے وزیراعظم بلاول بھٹو ہی ہیں، انہیں ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ یوم تاسیس پر وزیراعظم بلاول بھٹو کارکنوں سےخطاب کریں گے، آئندہ سال بلاول کا وزیراعظم بننے کا سال ہے، ہم بلاول بھٹو کو ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو کی طرح ملک کو آگے لے جاتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Syed Murad Ali Shah

Youm e Tasees

Prime Minister of Pakistan