ملک کی 32 ارب ڈالر برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لے جانا ہے، احسن اقبال
ہمیں اپنے اداروں میں نوجوانوں کو بزنس کی طرف آمادہ کرنا چاہیے، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی بر آمدات کو 32 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک لے جانا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 75ویں سالگرہ پر بھی ہمارا ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، پاکستان کے 100 سال پورے ہونے تک ہمیں ملک کو ترقی کی منزل تک پہنچانا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے مستقبل کے تمام مسائل کا حل برآمدات کو بڑھانا ہے، لہٰذا ہم نے 32 بلین ڈالر برآمدات کو 100 بلن ڈالر تک لے جانا ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے، اسی لئے ہمیں اپنے اداروں میں نوجوانوں کو بزنس کی طرف آمادہ کرنا چاہیے۔
Ahsan Iqbal
اسلام آباد
economic crisis
Exports
مقبول ترین
Comments are closed on this story.