Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

’حکومت شرطیں نہیں مانے گی، اسمبلی توڑنے نہیں دیں گے‘

سیاست میں روتے نہیں، برداشت اور حوصلہ رکھنا پڑتا ہے، قمر زمان کائرہ
شائع 30 نومبر 2022 05:44pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم کے مشیر قمرزمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کى حکومت آئينى طريقے سے ختم ہوئى، حکومت شرطیں نہیں مانے گی، آپ کو اسمبلی نہیں توڑنے دیں گے۔

وزيراعظم کے مشير برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے پيپلز پارٹى کے 55 ويں يوم تاسيس کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھٹو شہيد نےغير جمہورى اداروں اور جابر طبقات کے خلاف جماعت کى بنياد رکھى۔

انہوں نے کہا کہ پيپلز پارٹى بہت سے نازک وقت سے گزرى ہے، مختلف طريقوں سے پيپلز پارٹى کا راستہ روکنے کى کوشش کى گئی، دنيا کے ہر ميدان میں وزير خارجہ ذوالفقار بھٹو کو جانا جاتا تھا۔

انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں روتے نہیں، برداشت اور حوصلہ رکھنا پڑتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنے آئینی حدود میں رہ کر اپنا کام کرنا چاہیے۔

PPP

Qamar Zaman Kaira

Youm e Tasees