Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہنگو: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 9 افراد جاں بحق

4 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے، انتظامیہ
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2022 05:35pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ہنگو میں دولئی اورکزئی کے مقام پر کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اورکزئی لویئر کے علاقہ دولئی میں واقع شاہین کول مائینز میں کان کن کام کر رہے تھے کہ گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا اور 13 کان کن ملبے تلے دب گئے۔

ڈپٹی کمشنر ہنگو عدنان فرید اور ڈی پی او نذیر احمد کی قیادت میں ریسکیو آپریشن کیا گیا، اور چار کان کنوں کو زخمی حالت میں نکال کر کلائیہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جان بحق مزدوروں میں 4 کا تعلق ضلع شانگلہ، 3 کا اورکزئی، ایک کا میاں والی اور ایک کا دیر سے ہے۔

KPK

Blast

Coal Mines

hanngu