Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 9.97 روپے کمی کی منظوری

منظوری جولائی تا ستمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔
شائع 30 نومبر 2022 04:09pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ نو روپے ستانوے پیسے تک کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے ایف سی اے کی مد میں دو روپے چودہ پیسے جبکہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سات روپے تراسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی دو درخواستوں پر سماعت مکمل کر لی۔

نیپرا نے اکتوبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ دو روپے چودہ پیسے کمی کی منظوری دی، کے الیکٹرک کی جانب سے ایک ماہ کیلئے ایف سی اے کی مد ایک روپے اٹھاسی پیسے کمی کی درخواست کی گئی تھی۔

اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی دوسری درخواست جس میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سات روپے تراسی پیسے کی کمی مانگی تھی، اس پر بھی سماعت مکمل کرتے ہوئے قیمت میں سات روپے تراسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی ہے۔

منظوری جولائی تا ستمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، اتھارٹی کی جانب سے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

nepra

Fuel Adjustment

K-Electric