شمسی سوسائٹی قتل واقعہ، ملزم نے انویسٹرز کی تفصیلات پولیس کو فراہم کردیں
کراچی کے علاقے شمسی سوسائٹی میں اہلیہ اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے والے فواد کے انویسٹرز کو بھی تفتیش میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق دفعہ 164 کے تحت انویسٹرز کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، ملزم کے فون سے ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔
ملزم فواد نے انویسٹرز کے نام اور تفصیلات پولیس کو فراہم کردی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سات انویسٹرز کے نام بتائے ہیں، جن کے پیسوں سے وہ فوڈ انڈسٹری میں ٹریڈنگ کر رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم گزشتہ پانچ، چھ ماہ سے سرمایہ کاروں کو منافع نہیں دے پارہا تھا، انویسٹرز منافع اور رقم کی واپسی کیلئے ملزم کے گھر کے چکر لگارہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ساتوں انویسٹرز کے فون اور بینک اکاؤنٹس کی چھان بین کی جائے گی، ملزم کی فراہم کردہ تفصیلات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے کہا کہ ایک ماہ میں ملزم بیان دینے کا قابل ہوجائے گا۔
دوسری جانب پولیس کوموبائل فون پرلکھ کر بیان دینےکی ویڈیوبھی سامنےآگئی ہے۔
اس سے قبل، کراچی کے علاقے ملیر میں واقع شمسی سوسائٹی میں اہلیہ اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے والے فواد نے پولیس کو موبائل پرلکھ کراپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔
کاروبارمیں مستقل نقصان سے پریشان فواد نے گزشتہ روز بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد قرض واپس مانگنے والے کو ویڈیو کال کرکے اپنے گلے پر بھی چھری پھیردی تھی۔
شدید زخمی فواد کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے بیان موبائل فون پر ٹائپ کرکے دیا، کیونکہ زخموں کی وجہ سے فواد کچھ عرصے تک بول نہیں سکتا۔
Comments are closed on this story.