Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرا کی خوبصورتی کاراز جو سب کو اپنانا چاہیے

اداکارہ کا نام کام سے زیادہ بیانات کے باعث خبروں میں رہتا ہے
شائع 30 نومبر 2022 04:06pm

اداکارہ میرا کا نام پاکستان شوبزانڈسٹری میں ان کے کام سے زیادہ دیے گئے بیانات کے باعث خبروں میں رہتا ہے۔

کبھی میرا جی کی انگریزی کو نشانہ بنایاجاتا تھا جسے اب انہوں نے خاصا بہترکرلیا ہے لیکن چٹپٹی خبروں کے متلاشیوں نے اداکارہ کو اب بھی نہیں بخشا۔

سوشل میڈیا پرحال ہی میں لاہورمیں ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کے دوران اس بار میرا جی سے ان کی خوبصورتی کا راز پوچھا گیا۔

خاتون صحافی نے پوچھا، ”میراجی آپ کی خوبصورتی کاراز کیا ہے، آپ ماشاء اللہ پیاری سے پیاری اور نوجوان ہوتی جارہی ہیں“۔

جواب میں میرا نے اپنی خوبصورتی کا راز اپنی شخصیت کے اچھے اوصاف کوقراردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اچھی سوچ، اچھا اخلاق، انسانیت کی خدمت ، لوگوں کی مدد ان کی خوبصورتی کا راز ہے۔

میرا نے مزید کہا کہ ،”اچھی انسان ہوں میں، پاکیزہ ہوں“۔

Meera

Meera's beauty secret