Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

’سرمیرے پاس 30فیصد انگریزی ہے جو ختم ہوچکی ہے‘

پریس کانفرنس میں نسیم شاہ کے جواب پر قہقہے لگ گئے
شائع 30 نومبر 2022 12:42pm
تصویر: نسیم شاہ/انسٹاگرام
تصویر: نسیم شاہ/انسٹاگرام

یکم دسمبرسے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے آنے والی انگلیڈ کرکٹ ٹیم اور پاکستانی ٹیم کی پریس کانفرنس کے دوران نسیم شاہ نے اپنی انگریزی کو خود ہی نشانے پررکھ کر سب کو محظوظ کیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم یکم سے 5 دسمبر تک افتتاحی ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

اسی حوالے سے وہاں کی جانے والی پریس کانفرنس میں موجود غیرملکی صحافی نے انگلینڈ کے 40 سالہ فاسٹ بالرجیمز اینڈرسن سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا، ”آپ جیمر اینڈرسن کی صلاحیتوں سے کتنے متاثرہیں، ان کا کہناہے کہ میرے پاس وہ اسپیڈ نہیں جو پہلے تھی اور آپ کے (نسیم) کے پاس ہے؟“

ہمیشہ ہنستے مسکراتے دکھائی دینے والے نسیم شاہ نے اس سوال کا جواب دینے سے پہلے بھی ایسی برجستگی دکھائی کہ سبھی قہقہے لگانے لگے۔

نسیم نے انگلش میں جواب دیا، ”بھائی میرے پاس 30 فیصد انگلش ہے جو اب ختم ہوگئی ہے“۔

جیمز اینڈرسن نے متعلق سوال کا جواب دینے والے نسیم نے کہا کہ ، ”وہ لیجنڈ ہیں جو سب کچھ جانتے ہیں، انہیں بالنگ کا علم ہے اور وکٹیں لینا بھی جانتے ہیں کیونکہ وہ دنیا بھرمیں بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بہترین بالرزمیں سے ایک ہیں“۔

نسیم نے جیمزاینڈرنس کی قابل رشک فٹنس کو بھی سراہا۔

rawalpindi

Pakistan Cricket Team

Naseem shah

Pak vs Eng test