Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکیہ میں کتے نے گولی چلا کرشکاری کو ماردیا

کتے نے چھلانگ لگا کربندوق کے ٹرگر اپنا پاؤں رکھ دیا
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2022 10:51am
مقتول شکاری کی تصویر ــــ ٹیلی گرام
مقتول شکاری کی تصویر ــــ ٹیلی گرام
مقتول کو شکار کا شوقین اور کتے پالنے کا شوقین بتایا گیا ہے، تصویر: العربیہ
مقتول کو شکار کا شوقین اور کتے پالنے کا شوقین بتایا گیا ہے، تصویر: العربیہ

ترکیہ میں پالتوکتے نے اپنے ہی مالک کی بندوق سے گولی چلا کراسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب شکاری اپنی گاڑی میں سامان رکھ رہا تھا کہ اچانک کتے نے چھلانگ لگا کربندوق کے ٹرگر اپنا پاؤں رکھ دیا۔

درحقیقت کتا چھلانگ لگا کرمالک کے ساتھ موجود اس کے دوست کے پاس جانا چاہ رہا تھا کہ اس کا پاؤں بندوق کے ٹرگر پر پڑگیا۔

واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیم کے اہلکارجائے وقوعہ پر پہنچے تاہم اس سے قبل ہی شکاری پیٹ میں گولی لگنے سے جان کی بازی ہارگیا تھا۔

ہلاک ہونے والے 32 سالہ شکاری کے اہلیہ کے یہاں دو ہفتے قبل بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

انادولو نیوزایجنسی کے مطابق مقامی پولیس نے شکار کرنے والے شخص کے ساتھی کو حراست میں لے لیاہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مقتول کو شکار کا شوقین اور کتے پالنے کا شوقین بتایا گیا ہے۔

Turkey

Dogs