Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعظم نذیر تارڑ کو ایک بار پھر وزیر قانون مقرر کردیا گیا

وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری۔
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2022 10:19am
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے اعظم نذیر تارڑ کو ایک بار پھر وزیرقانون مقرر کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اس سے قبل، وزیراعظم شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ کا بطور وزیر قانون استعفیٰ مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر مشتمل وزرا کے وفد نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور انہیں استعفے سے متعلق وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزراء کے وفد نے سینیٹر اعظم تارڑ کو وزیر قانون کے منصب پر ذمہ داریاں جاری رکھنے کا پیغام دیا، اعظم نذیر تارڑ کل سے دوبارہ وزیر قانون کی ذمہ داریاں سنھالیں گے۔

خیال رہے کہ سینیٹرا عظم نذیر تارڑ نے 24 اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد ایاز صادق کو وفاقی وزیر قانون کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

PMLN

Ishaq Dar

Shehbaz Sharif

Azam Nazeer Tarar

Law Ministry