Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب نے وزیراعظم کے خلاف دو مقدمات کی تحقیقات بند کردیں

تین سال کے دوران کرپشن کے ثبوت نہیں ملے، نیب
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2022 09:14am
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان نے وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے خلاف دو مقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منطوری دے دی۔

نیب کے مطابق تین سال کے دوران تحقیقات کے باوجود کرپشن کے ثبوت نہیں ملے، ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات پر چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے خلاف انکوائریز بند کرنے کی منظوری دی ۔

خیال رہے کہ نیب نے 2019 میں بہاولپور میں 14 ہزار 400 کینال سرکاری اراضی منتقل کرنے پر انکوائریاں شروع کی تھیں۔

نیب ملتان نے سابق وزیر اعلی پنجاب شبہاز شریف کو سوالنامہ اور طلبی کے نوٹسز بھجوائے تھے۔

چئیرمین نیب نے سرکاری اراضی کی منتقلی کا معاملہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھیجنے کی ہدایت کردی، قانون میں ترمیم کے بعد سرکاری اراضی کی منتقلی کی تحقیقات پنجاب ریونیو اتھارٹی کرے گی۔

NAB

Shehbaz Sharif

governor punjab