Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عثمان خالد بٹ نے لکس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیوں کی؟

معلوم کرلیا تھا کہ فیروز خان اس تقریب میں نہیں آئینگے، عثمان خالد بٹ
شائع 29 نومبر 2022 08:13pm

شوبز انڈسٹری کے دلکش و معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا ہے کہ فیروز خان کی غیر موجودگی کی وجہ سے لکس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

عثمان خالد بٹ اکثراوقات سماجی مسائل کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے لکس اسٹائل کے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی، جس میں فیروز خان کو بھی بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا۔

ٹوئٹر پر ایک طویل پیغام میں عثمان خالد بٹ نے اس حوالے سے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ فیروز خان کو بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے لیکن میں نے کسی طرح اپنے تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے یہ معلوم کرلیا تھا کہ فیروز خان اس تقریب میں نہیں آئینگے اسی لیے میں نے تقریب میں شرکت کی۔

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ اگر فیروزخان اس تقریب کا حصہ ہوتے تو وہ پھر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت نہیں کرتے۔

قبل ازیں لکس ایوارڈ کی انتظامیہ کو فیروز خان کو ایوارڈ دینے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس پر ادارے کا بھی ردعمل سامنے آیا تھا، لکس نے کہا تھا کہ اداکار کی ذاتی زندگی سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان عدالت میں سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔

Feroze Khan

osman khalid butt