Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

”ارشد شریف عاصم صاحب کیلئے نیک تمنائیں رکھتے تھے“

آنے والا وقت پاکستان کے لئے امن اور خوشحالی کا باعث بنے
شائع 29 نومبر 2022 08:09pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سمبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں شہباز گل نے لکھا کہ آج نئے آرمی چیف نے دنیا کی بہترین فوج کی قیادت سنبھالی ہے، جنہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

۔

انہوں کہا کہ جب مقتول صحافی ارشد شریف سے فون پر بات ہوئی تھی تو وہ جنرل عاصم صاحب کے لئے بہت نیک تمنائیں رکھتے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ آنے والا وقت پاکستان کے لئے امن اور خوشحالی کا باعث بنے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ عمران خان نے اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ کر کے پاکستان کے سیاسی نظام کا ریسیٹ بٹن دبا دیا اور بڑے لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

واضح رہے کہ جنرل عاصم منیرنے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی پُروقار تقریب میں سپہ سالار کا منصب سنبھالا، ریٹائرہونے والے جنرل قمرجاوید باجوہ نے کمان کی چھڑی نئے آرمی چیف کے حوالے کی۔

pti

COAS

ٹویٹر

shehbaz gill

arshad sharif

Army Chief General Asim Munir