عمران خان سے لاڈلے جیسا سلوک بند ہونا چاہئے، شرجیل میمن کا مطالبہ
صوبائی وزیر اطلاعات اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان سے لاڈلے جیسا سلوک بند ہونا چاہئے۔
ٹنڈو جام میں پیپلز پارٹی کے 55ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پی پی کسان، مزدوروں کے علاوہ ہمیشہ عوام کی حکمرانی کی بات کرتی ہے۔
انہوں نے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جہوریت کے لئے جدوجہد کی، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا جب کہ بیںظیر بھٹو نے خواتین کو با اختیار بنایا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کیے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی اداروں کے خلاف سازش کی اور سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر لے کر آئے، یہ سندھ آکر دکھائیں، انہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ عمران نے سیلاب متاثرین کا پیسا لانگ مارچ پر لگایا جب کہ منی لانڈرنگ، ایمنسٹی اسکیمز،گھڑی چوری کی، اسی لئے آج ٹنڈو جام میں گھڑی چور کے نعرے لگ رہے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں ایف آئی اے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہوتی تھی، ان کے ساتھ لاڈلے جیسا سلوک رکھا گیا جسے بند ہونا چاہئے کیونکہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔
Comments are closed on this story.