Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول اپنی عظیم والدہ کے خواب کی تکمیل کریں گے، آصف زرداری

پیپلز پارٹی نے تین آمروں کو شکست دے کر جمہوریت کو فتحیاب کیا، سابق صدر
شائع 29 نومبر 2022 07:06pm
سابق صدر آصف علی زرداری۔ فوٹو — فائل
سابق صدر آصف علی زرداری۔ فوٹو — فائل

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اپنی عظیم والدہ بینظیر بھٹو کے خواب کی تکمیل کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تین آمروں کو شکست دے کر جمہوریت کو فتحیاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے عوام کے لئے جانیں قربان کیں، پی پی کے کارکن بھی بے مثال ہیں جب کہ ذوالفقار علی بھٹو بڑی شان سے تختہ دار گئے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو سرخ سلام جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر سب کچھ قربان کیا، بینظیر کی جدوجہد نے طاقتور آمروں کے بُت پاش پاش کیے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آج گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان شہیدوں سے آباد ہے، البتہ بلاول بھٹو اپنی عظیم والدہ کے خواب کی تکمیل کریں گے۔

Asif Ali Zardari

PPP

Bilawal Bhutto Zardari