Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالت نے فیروز خان سے آمدنی سے متعلق جواب طلب کرلیا

ہم نے علیزے کو عدت اور حق مہر کے چیک دے دیے تھے، وکیل فیروز خان
شائع 29 نومبر 2022 06:09pm

اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور اخراجات سے متعلق درخواست پر عدالت نے فیروز خان سے آمدنی سے متعلق جواب طلب کرلیا۔

عدالت میں اداکار کی سابقہ اہلیہ علیزے کی جانب سے بچوں کے داخلے، تعلیمی اخراجات سمیت دیگر تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئی۔

فیروز خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے علیزے کو عدت اور حق مہر کے چیک دے دیے تھے،علیزے نے تاحال چیک کیش نہیں کروائے ہیں۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی ۔

اداکار فیروز خان کی علیزے سلطان سے علیحدگی ہوچکی ہے ، اداکار فیروز خان نے اپنے بیٹے سلطان اور بیٹی فاطمہ کی حوالگی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

Feroze Khan

Alizah Sultan