Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ، نیک تمناؤں کا اظہار

وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے ہمارا بھرپور تعاون آپ کو میسر رہے گا، وزیر اعظم
شائع 29 نومبر 2022 05:08pm

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون پر پاک فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد پیش کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے۔ پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے۔ مادر وطن کے تحفظ وسلامتی، دہشت گردی کے خاتمے سمیت سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالی آپ کو مدد و رہنمائی فراہم فرمائے۔

وزیراعظم نے آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے ہمارا بھرپور تعاون آپ کو میسر رہے گا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناﺅں کے اظہار اور مبارک پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

PM Shehbaz Sharif

Army Chief General Asim Munir