Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان پر قاتلانہ حملے میں استعمال کیا گیا پسٹل برآمد

نوید نے خود پسٹل چھپانے کی جگہ کی نشاندہی کی
شائع 29 نومبر 2022 04:36pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملے کے گرفتار ملزم نوید مہر پر تھانہ سٹی وزیرآباد میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر ویجیلنس سید انور حسین کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر واقعہ میں استعمال کیا گیا 30 بور پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے واقعہ کے بعد پسٹل قریبی حویلی لکڑیوں کے ڈھیر میں چھپا دیا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نوید نے خود پسٹل چھپانے کی جگہ کی نشاندہی کی، پسٹل کا میگزین برآمدگی کے وقت خالی پایا گیا۔

ملزم مذکورہ پسٹل کا کوئی لائسنس فراہم نہ کرسکا جس کے بعد اس کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزم نوید کے خلاف دوسرا مقدمہ واقعہ کے 22 دن بعد درج کیا گیا ہے۔

قبل ازیں، ملزم نوید کو گوجرانوالا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اس کا مزید تیرہ روزہ ریمانڈ دے دیا۔

Gujranwala

Wazirabad

Attack on Imran Khan