Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مچھر کالونی کیس: ملزمان کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

ملزمان کے لیاری گینگ وارسے بھی روابط ہیں، تفتیشی افسر
شائع 29 نومبر 2022 02:44pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

عدالت نے مچھر کالونی میں دو ملازمین کے قتل کیس میں پانچ ملزمان کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مچھرکالونی میں ہجوم کے ہاتھوں ٹیلی کام کمپنی کے دوملازمین کے قتل کے مقدمے پرسماعت ہوئی۔ پولیس نے ریمانڈ مکمل ہونے پرپانچ ملزمان کو پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، ملزم جاوید اور نور مصطفی علاقے میں خوف کی علامت تھے، ملزمان کیخلاف پہلے بھی قتل،دھماکا خیز مواد،غیرقانونی اسلحے کے مقدمات درج ہیں، ملزمان کے لیاری گینگ وارسے بھی روابط ہیں۔

تفتیشی افسرنے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی، عدالت نے ملزمان کی جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کرتے ہوئے تین دسمبرکو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

پولیس نے عدالت کوبتایا مقدمے میں اب تک چالیس ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، ماتحت عدالت میں بیس ملزمان کی شناخت پریڈ ہوئی، دو ملزمان کا ایک چونسٹھہ کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔

karachi

court

anti terrorism

Machar Colony