Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ایپل کی ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکی‘

'ایپل نے ٹوئٹر پر اپنے اشتہارات کم کردئے'
شائع 29 نومبر 2022 12:33pm
تصویر: کرس ڈیلماس/اے ایف پی بذریعہ گیٹی امیجز
تصویر: کرس ڈیلماس/اے ایف پی بذریعہ گیٹی امیجز

ٹیسلا، اسپیس ایکس کے بانی ارب پتی ایلون مسک نے پیر کو الزام عائد کیا کہ ایپل نے ٹوئٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکی دی ہے۔

ٹوئٹر کے نئے چیف ایگزیکیوٹیو (سی ای او) نے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ایپل نے ٹوئٹر پر اپنے اشتہارات کم کردئے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ”ایپل نے ٹوئٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے روکنے کی دھمکی بھی دی ہے، لیکن ہمیں نہیں بتایا کہ کیوں۔“

انہوں نے مزید لکھا کہ ”کمپنی نے ٹوئٹر پر زیادہ تر اشتہارات بند کر دیے ہیں۔ کیا وہ امریکا میں آزادانہ تقریر سے نفرت کرتے ہیں؟“

مسک نے ایپل کے سربراہ ٹم کُک سے سوال کیا، ”یہاں کیا ہو رہا ہے؟“

ایپل نے ابھی تک مسک کے الزامات پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

ٹویٹر

Elon Musk

Apple

App Store