Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کرگئیں

محمودہ بشیرطویل عرصے سے علیل تھیں
شائع 29 نومبر 2022 11:57am

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سدا بہاراداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ محمودہ بشیرانتقال کرگئیں۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر یہ افسوسناک خبرمداحوں کے ساتھ آج صبح شیئرکی۔ اداکارہ کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔

بشریٰ کی بہن سنبل شاہد گزشتہ سال کرونا سے انتقال کرگئی تھیں, ایک اور پوسٹ میں انہوں نے والدہ اور بہن کی ایک ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا، ”میری پیاری ماں اور خوبصورت بہن سُنبل شاہد، اللہ کے گھر ساتھ ساتھ ۔“

والدہ اور مرحومہ بہن کے لیے اپنے فالوورز سے دُعا کی درخواست کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے مزید لکھا، ”اللہ پیار سے رکھنا، میری پیاری امی اور بہن کو۔“

اس سے قبل جولائی 2022 میں بھی لاہور میں مقیم بشریٰ کی والدہ کو شدید علالت کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا تھا۔

اداکارہ نےلاہور روانگی کیلئے جہاز میں بیٹھے ہوئے تصویرشیئرکی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ، ”میں لاہور جا رہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللّٰہ خیر، پیاری ماں۔“

بشریٰ انصاری نے 50کی دہائی میں بطورچائلڈ سٹارکیریئر کا آغاز کیا تھا، انہیں آخری بار ڈرامہ سیریل زیبائش میں دیکھا گیا جس کی کہانی انہوں نے خود تحریرکی تھی۔خدمات کے اعتراف میں بشریٰ انصاری کوحکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیازسے بھی نوازاجاچکا ہے۔

BUSHRA ANSARI