Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی: رانا ثناء کو ریلیف، عمران پر جرمانہ برقرار

الیکشن کمیشن نے دونوں مقدمات کا فیصلہ سُنا دیا
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2022 11:55am
عمران خان (فوٹو:فائل)
عمران خان (فوٹو:فائل)

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر عائد جرمانہ ختم جبکہ عمران خان پر عائد 50 ہزار کا جرمانہ برقرار رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے دونوں کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔

ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن نے جرمانہ کے خلاف اپیل منظورکرلی۔

راناثنااللہ کے خلاف عائد10 ہزار جرمانہ ختم کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔

جبکہ الیکشن کمیشن میں عمران خان ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کے کیس کا محفوظ فیصلہ بھی سنادیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کی اپیل مسترد کردی گئی ہے، عمران خان کو تین دن میں اپیل کرنی تھی۔ عمران خان کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا تھا جس کو برقرار رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ریٹرننگ افسرنےعمران خان کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔

ECP

imran khan

Rana Sanaullah

Election commission of Pakistan