Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

حنا ربانی کی کابل میں افغان وزیر سے ملاقات، ٹرانزٹ اور زمینی روابط پر مشاورت

وفد کابل میں افغان وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سےمذاکرات کرے گا
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2022 05:41pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

وزیر مملکت برائے خارجی امور حنا ربانی کھر مذاکراتی وفد کے ہمراہ افغان دارالحکومت کابل پہنچ گئیں۔

حنا ربانی نے افغان وزیر تجارت حاجی نور الدین سے ملاقات کی جس میں باہمی تجارت، معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ٹرانزٹ اور زمینی روابط پر بھی مشاورت ہوئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات بشمول تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون، علاقائی روابط، عوام سے عوام کے رابطوں اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر مملکت افغانستان میں امن کو مضبوط بنانے اور خوشحالی کو بڑھانے کے لیے تمام کوششوں کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم اور حمایت کا بھی اعادہ کریں گی۔

وفد کابل میں افغان وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے بھی مذاکرات کرے گا۔

afghanistan

hina rabbani khar

Foreign Ministry of Pakistan