Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرا دل یہ پُکارے آجا: ٹک ٹاکر کا رقص مسٹر بین نے بھی کاپی کر لیا

پاکستان کے بعد وائرل ڈانس کی شہرت اب بیرون ملک بھی
شائع 29 نومبر 2022 09:48am

پاکستانی ٹک ٹاکرعائشہ نے لتا منگیشکرکے گانے ’میرا دل یہ پُکارے آجا‘ پر رقص اپنی دوست کی شادی میں اس کی خواہش پرکیا تھا لیکن کسے پتہ تھا کہ ان کے اسٹیس سرحدپار بھی اپنا لیے جائیں گے۔ کترینہ کیف کے بعد اب ہالی ووڈ سے مسٹربین بھی اسی بُخارمیں مبتلا ہوگئے ہیں۔

اس ڈانس کی ویڈیو ایسی وائرل ہوئی ہے کہ ایک نئے ٹرینڈ کاآغاز ہوگیا جس میں متعدد افراد اپنی ویڈیوز پوسٹ کررہے ہیں، کسی نے اس ویڈیو کو پُرمزاح اندازمیں بنایا تو بہت سوں نے واقعی دل سے ڈانس کیا۔

تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے بالی ووڈ کے اس کلاسک گانے پربنائی گئی ویڈیوزمیں میں کچھ ترامیم بھی کی جارہی ہیں، انسٹاگرام ریل میں اب آپ کو مسٹربین بھی وائرل ٹرینڈ کی پیروی کرتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔

مسٹربین اور عائشہ کے اسٹپیس میں آپ کو خاصی مماثلت نطرآئے گی لیکن کئی جگہوں پراگروہ آپ کو اپنے مخصوص انداز میں دکھائی دیں اور ایسا لگے کہ کہیں یہ وائرل اسٹپیس کا مذاق تو نہیں اڑا رہے تو آپ غلط نہیں ہیں کیونکہ مسٹر بین کی اداکاری کو اس طرح سے ایڈٹ کیا گیا ہے کہ وہ ’ میرا دل یہ پُکارے آجا’ سے ہی لطف اندوز ہوتے دکھائی دیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین اس ’پرفیکٹ ایڈیٹنگ‘ کو خاصا سراہتے ہوئے کہا کہ مسٹر بین چھاگئے۔

کئی ایک نے تو تبصروں میں یہ مشورہ تک دے دیا کہ عائشہ کو مسٹر بین سے اسٹیپس سیکھنے چاہئیں۔

بھارت سے بھی اس ٹرینڈ پر متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں، حتیٰ کہ گزشتہ روز اداکارہ کترینہ کیف کو بھی اس وائرل ٹرینڈ کا حصہ بنتے دیکھا گیا۔

Mera dil yeh pukare aja

Tiktoker Ayesha

Mr Bean

viral dance