Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ سرحا اصغر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اداکارہ نے جنوری 2021ء میں اپنے دوست عمر لالہ سے شادی کی تھی
شائع 29 نومبر 2022 01:34am

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سرحا اصغر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

سرحا اصغر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر کے ساتھ یہ خوشخبری اپنے مداحوں دی ۔

اداکارہ نے ننھے مہمان کی ایک جھلک کے ساتھ لکھا کہ الحمداللہ ، ہمارا ہیرا ہماری گود میں آگیا ہے ۔

چند روز قبل اداکارہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ہماری فیملی میں دسمبر 2022 تک ایک فرد کا اضافہ ہونے والا ہے‘۔

اُنہوں نے جنوری 2021ء میں اپنے دوست عمر لالہ سے شادی کی تھی۔

یاد رہے کہ اداکارہ سرحا اصغر کو ڈرامہ سیریل ’پیار کے صدقے‘ اور ’میر آبرو‘سے شہرت حاصل ہوئی۔

Srha Asghar