Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی پہلی سالگرہ کہاں منائیں گے؟

دونوں اداکار گزشتہ برس دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے
شائع 28 نومبر 2022 11:51pm

بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کو اگلے ماہ ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑی اپنی شادی کی پہلی سالگرہ فیملی اور دوستوں کے ساتھ نہیں منائیں گے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے مالدیپ جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق مالدیپ جانے سے پہلے اس جوڑی کے گھر میں پوجا کے لیے ایک چھوٹی سی تقریب ہوگی تاہم اس حوالے سے ابھی تک وکی کوشل اور کترینہ کیف کی جانب سے باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ دونوں اداکاروں نے گزشتہ سال 9 دسمبر کو راجستھان میں اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

Katrina Kaif

Vicky Kaushal