یہ کیا فحاشی ہے؟ بالی ووڈ نے نازیہ حسن کے گانے کی ’ٹانگیں وانگیں‘ توڑ دیں
پاکستانی گانوں اور گلوکاروں کی بھارت میں مقبولیت کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ہردورمیں معروف گانے، ان کی دھنیں اور بعض اوقات تو پوری کی پوری میوزک ویڈیو ہی کاپی کرکے ریمیک کی صورت میں پیش کی جاتی ہیں ۔
لیکن بھارتی فلموں میں پاکستانی فلموں کی کہانی اور گانوں کو چوری کرکے نئے انداز میں پیش کرنا کوئی نئی بات نہیں بھارتی فنکار اس سے قبل بھی کئی بار ایسا کرچکے ہیں۔
حال ہی میں آیوشمان کھرانہ کی فلم این ایکشن ہیرو میں مشہور پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا آپ جیسا کوئی شامل کیا گیا،جس میں آیوشمان کھرانہ اور ملائکہ اروڑا نے رقص کیا۔
تاہم بالی ووڈ میں بنائے گئے اس ریمیک کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ناپسند کیا جارہا ہے اور اکثریت کی جانب سے اس پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ کیا فحاشی ہے ، اپنے ہمارے لیجنڈ فنکار کے گانے کاپی کرتے ہوئے گانے کی ٹانگیں وانگیں توڑ دیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ زیروکس مشین بھی اتنا کاپی نہیں کریگی جتنا تم لوگ کرتے ہو
کسی نے کہا کہ کچھ اپنا بھی بنالیا کرو بھئی تو کسی نہ کہا کہ ہمارے گانوں کو چرانہ بند کردو
دیکھا جائے تو دراصل یہ گانا بھارت کا ہی ہے کیونکہ نازیہ حسن نے یہ گانا زینت امان کی فلم قربان (1980) کیلئے گایا تھا اس لیے یہ کہنا شاید درست نہ ہو کہ پاکستانی گانے کو چوری کیا گیا البتہ صارفین کے درعمل پر یہ کہہ سکتے ہیں ریمیک کرکے گانے کی اصل شکل کو خراب کردیا گیا ۔
جیسا کہ ایک صارف نے نشاندہی بھی کی ۔
Comments are closed on this story.