Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارجیت سنگھ کی آواز میں ’پسوڑی‘ آپ کو کیسا لگا ؟

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے اس گانے کو علی سیٹھی اور شائے گل نے گایا تھا
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2022 08:16pm

بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے سب سے مقبول گانے“پسوڑی “ گاکر اپنے مداحوں کے دل جیت لیے ۔

ممبئی میں اپنے حالیہ کنسرٹ میں ارجیت سنگھ نے اس پسوڑی گانے کو گایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

ممبئی میں اپنے حالیہ لائیو کنسرٹ میں بھارتی گلوکار اور نغمہ نگار ارجیت سنگھ نےپسوڑی گایا تھاشرکا اس گانے کے بول اورموسیقی پرجھوم اٹھے۔

یہ ویڈیو ایک صارف آیوشمان سنہا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔

انہوں نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ارجیت سنگھ کے پاس ممکنہ طور پر کامیاب گانوں کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے لیکن وہ پھر بھی اپنی پسندیدہ اور سراہی جانے والی موسیقی کو گاتے ہیں، انہوں نے پسوڑی کو ایک نئے اندازمیں پیش کیا ہے۔

تاہم کچھ بعض سوشل میڈیا صارفین ارجیت کا پسوڑی گانا پسند نہیں آیا ۔

یاد رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے اس گانے کو علی سیٹھی اور شائے گل نے گایا تھا اور پچھلے 9 ماہ کے دوران اس گانے نے دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے ۔

Ali Sethi

Pasoori

Arjit singh