Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ایک اور بچہ مبینہ جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا

بچہ اسپتال منتقل، میڈیکل چیک اپ کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔
شائع 28 نومبر 2022 06:13pm

کراچی میں ایک اور بچہ مبینہ طور پر جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا۔

محمود آباد میں دس سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کا مقدمہ محمود آباد تھانے میں والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، میڈیکل چیک اپ کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

متاثرہ بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ کام سے گھر پہنچی تو بچے نے واقعے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بچے نے محلے کے رہائشی شخص کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنانے کی شکایت کی۔

karachi

Child Rape

Child Abuse